Gas Leakage Web ad 1

پاکستان نے یواےای کو 2 ارب ڈالر ادائیگی کا فیصلہ متبادل ذرائع سے بندوبست ہونےکو بعد کیا، ذرائع

0

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے متبادل ذرائع سے مالی وسائل کا بندوبست ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

مہنگے پٹرول کے پیش نظر پنجاب میں مفت ٹرانسپورٹ، مریم نواز کے عوامی ریلیف اور ہم آہنگی کے اقدامات

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جون تک مجموعی طور پر 4.8 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنا ہیں اور ان تمام ادائیگیوں کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے یو اے ای کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کا فیصلہ اس وقت کیا جب متبادل ذرائع سے رقم کی دستیابی یقینی بنائی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو دو دوست ممالک کی جانب سے 5 ارب ڈالر سے زائد مالی معاونت کی یقین دہانی بھی حاصل ہو چکی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو مجموعی طور پر متحدہ عرب امارات کو 3.5 ارب ڈالر تین مختلف مدات میں ادا کرنا ہیں۔ اس کے علاوہ 10 سالہ مدت مکمل ہونے پر ایک یورو بانڈ بھی میچور ہو چکا ہے، جس کی مالیت 1.3 ارب ڈالر ہے اور اس کی ادائیگی اسی ہفتے کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.