Gas Leakage Web ad 1

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، آٹھ دہشتگرد ہلاک

0

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں یکم اپریل دو ہزار چھبیس کو سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کارروائی میں آٹھ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے جن میں سے دو افغان شہری بھی شامل ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں امیر حمزہ حقیار ولد عبدالکریم اور امیر عبدالرحیم ولد زرولی شامل ہیں، جن کا تعلق افغانستان کے صوبہ پکتیا سے بتایا جاتا ہے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دراندازی کی کوشش کو بروقت ناکام بنایا گیا اور علاقے میں مزید سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق اس واقعے سے یہ تاثر مضبوط ہوتا ہے کہ سرحد پار عناصر پاکستان میں دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے اور سرحدی سلامتی کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں ایسی دراندازی کی کوششوں کو روکا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.