Gas Leakage Web ad 1

فرعون کیلئے موسیٰ اور تمہارے لیے حافظ عاصم منیر آیا ہے، افغان شہری کا ملاّ ہیبت اللہ کو پیغام

0

افغانستان کے عوام نے بھی پاک افواج کی قیادت کے لیے والہانہ عقیدت اور محبت کا اظہار کیا ہے۔ ایک افغان شہری کی ویڈیو، جس میں وہ پاک فوج اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حمایت کر رہا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں افغان شہری نے آپریشن غضب للحق کے دوران پاک فوج کے ہاتھوں تباہ شدہ افغان ٹینک دکھایا۔

Gas Leakage Web ad 2

سرکاری گواہان کی عدم پیشی، 13 سی ٹی ڈی اہلکاروں کی تنخواہیں روک دی گئیں

ویڈیو میں افغان شہری نے طالبان کے سرغنہ ہیبت اللہ کو پیغام دیا کہ ہر فرعون کے لیے موسیٰ آتا ہے، اور تیرے لیے حافظ قرآن عاصم منیر آیا ہے۔ اس نے کہا کہ جس طرح پاک فوج نے پکتیکا میں یہ ٹینک تباہ کیا، اسی طرح مجاہدین تمہیں بھی اپنے ہاتھوں سے شکست دیں گے۔

ویڈیو میں افغان شہری کے ہاتھ میں ایک کاغذ بھی دیکھا جا سکتا ہے، جس پر "آئی لو پاکستان، آئی لو جنرل عاصم منیر (فیلڈ مارشل)” لکھا ہوا ہے۔

پاکستان کی قیادت میں افغان طالبان رجیم کی ذلت آمیز شکست کے بعد عام افغان شہری بھی اس فتنے سے نجات پانے کے لیے پرامید نظر آ رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.