وزارت خزانہ کے حکام آئندہ ماہ پانڈا بانڈز کے اجرا کے لیے پرامید ہیں، تاہم اس کا حتمی اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔ حکومت نے موجودہ مالی سال میں چوتھی مرتبہ پانڈا بانڈز کے اجرا میں تبدیلی کی ہے، جبکہ اپریل 2026 میں ایک اعشاریہ 2 ارب ڈالر کی یوروبانڈز کی ادائیگی بھی کرنی ہے، جس کے لیے مالیاتی انتظامات جاری ہیں۔
سولر پینلز صارفین کے بعد حکومت کی عام صارفین کو بھی جھٹکا دینے کی تیاری
پانڈا بانڈز کے اجرا کے لیے وزارت خزانہ کی ورکنگ ابھی مکمل نہیں ہوئی۔ بانڈز کے اجرا میں ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک تقریباً 95 فیصد تک گارنٹی فراہم کریں گے۔ گزشتہ مالی سال کے لیے 25 کروڑ ڈالر کے ابتدائی بانڈز کا منصوبہ تھا جو اب چوتھی مرتبہ تبدیل ہو چکا ہے۔
پاکستان پہلی بار چین کی انٹر بینک بانڈ مارکیٹ میں پانڈا بانڈ جاری کرے گا، جس کے ذریعے ابتدائی طور پر 25 کروڑ ڈالر کے مساوی چینی یوآن اکٹھے کیے جائیں گے۔ بانڈز کی مدت تین سال ہوگی اور شرح منافع مقررہ فکسڈ ریٹ پر ہوگی، جس کے سنگل ڈیجٹ میں رہنے کی توقع ہے۔