Gas Leakage Web ad 1

بلوچستان میں خون جما دینے والی سردی، پائپ لائنوں میں پانی جم گیا

بلوچستان میں خون جما دینے والی سردی، پائپ لائنوں میں پانی جم گیا

0

شمالی بالائی بلوچستان میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے لیکن سائبرین ہواؤں کا راج برقرار ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

شدید سردی کے سبب کوئٹہ، قلات، چمن اور زیارت میں گھروں کی پائپ لائنوں میں پانی جم گیا ہے جبکہ تالابوں اور سڑکوں پر بھی پانی منجمد ہو گیا ہے۔ شہریوں کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ کوئٹہ زیارت شاہراہ کئی مقامات پر برف سے ڈھکی ہوئی ہے۔

سانحہ گل پلازہ: خالد مقبول صدیقی کا وزیر اعظم کو خط، آزاد کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ

اگلے چوبیس گھنٹوں تک سیاحوں کی زیارت جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ این 50 ژوب ہائی وے کئی مقامات پر بند کر دی گئی ہے۔ چمن، قلعہ عبداللہ، زیارت، پشین، توبہ اچکزئی اور دیگر علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ بالائی اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں درجہ حرارت منفی بارہ تک گر گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے نمک پاشی اور جدید مشینری سے برف کو ہٹانے کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بتایا کہ این ایچ اے کی بالائی علاقوں میں پھسلن سے بچاؤ کے لیے نمک پاشی جاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.