اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ غزہ امن بورڈ میں شمولیت فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے کی گئی تھی۔
اسکول یونیفارم ، کتابیں اور دیگر سامان مخصوص دکانوں سے خریدنے پر پابندی
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کا دفاع کیا اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں کوئی بزدلی اور غفلت کا طعنہ نہ دے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ملکی سلامتی پر کسی سے درس لینے کی محتاج نہیں ہے، اور غزہ امن بورڈ میں شمولیت فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے کی گئی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان امن بورڈ کا حصہ نہیں بنتا تو اپوزیشن کہتی کہ پاکستان تنہا رہ گیا ہے، اور جب پاکستان کو آج اہم کردار ملا ہے تو اس پر خوش ہونا چاہیے۔
یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب صدر ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے اور وزیراعظم پاکستان نے بھی اس پر دستخط کر دیے ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان سمیت متعدد ممالک غزہ بورڈ آف پیس میں شامل ہو چکے ہیں۔