Gas Leakage Web ad 1

اسکول یونیفارم ، کتابیں اور دیگر سامان مخصوص دکانوں سے خریدنے پر پابندی

اسکول یونیفارم ، کتابیں اور دیگر سامان مخصوص دکانوں سے خریدنے پر پابندی

0

پنجاب حکومت نے اسکول یونیفارم، نصابی کتب اور اسکول کے دیگر ساز و سامان کی خریداری کے حوالے سے نئے اقدامات کیے ہیں اور اب طلبہ و والدین کو مخصوص دکانوں یا وینڈرز سے خریداری پر مجبور نہیں کیا جا سکے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

وادی تیراہ میں آپریشن خیبرپختونخوا حکومت کی مشاورت سے ہورہا ہے، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اس سلسلے میں فیصلہ کیا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے والدین کو کسی مخصوص وینڈر یا سروس سے خریداری کرنے پر مجبور نہیں کر سکتے، کیونکہ ایسا کرنا پنجاب پرائیوٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز آرڈیننس کی صریح خلاف ورزی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے اسکولز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ والدین کسی بھی غیر قانونی پابندی کی شکایت متعلقہ ایجوکیشن اتھارٹی یا وزیراعلیٰ شکایت سیل میں درج کرا سکتے ہیں تاکہ والدین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.