sui northern 1

عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کی تجویز پھر مسترد کر دی

عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کی تجویز پھر مسترد کر دی

0
Social Wallet protection 2

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے "ایکس” پر جاری کردہ تازہ ترین بیان نے عملاً محمود خان اچکزئی کی جانب سے مذاکرات کی تجویز کو پھر مسترد کر دیا ہے۔ ایک نجی چینل نے وزیر اعظم شہباز شریف کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نو مئی کے واقعات اور عمران خان اور پارٹی کے سوشل میڈیا پر فوج مخالف مہم پر اظہار ندامت یا معذرت کے بغیر پی ٹی آئی کے ساتھ بامعنی مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔

sui northern 2

پاکستان سے عبرتناک شکست پر انڈین کرکٹ بورڈ کی ٹویٹ توجہ کا مرکز بن گئی

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ چونکہ احتجاجی تحریک کی پالیسی براہ راست عمران خان کی جانب سے آئی ہے، لہٰذا وہی نافذالعمل ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی مذاکرات سمیت سیاسی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں، تاہم پی ٹی آئی قیادت عمران خان کی تازہ ہدایات کی پابند ہے۔

شیخ وقاص نے کہا کہ عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ہدایت دی ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کے لیے احتجاجی تحریک کی تیاری کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.