اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری

0

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران روزانہ ایک لاکھ لیٹر جعلی دودھ تیار کرنے والا یونٹ سیل کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ بھاری مقدار میں جعلی دودھ اور مضر صحت مواد تلف کیا گیا۔

واٹس ایپ میں مس کال نوٹس سمیت کئی نئے فیچرز متعارف

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے مطابق طویل ریکی کے بعد جعلی دودھ تیار کرنے والے یونٹ کا سراغ لگایا گیا۔ کارروائی کے دوران 50 ہزار لیٹر تیار جعلی دودھ، 105 بیگ دودھ پاوڈر اور 250 ٹین آئل تلف کیے گئے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

یہ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق کی سربراہی میں محمدی ٹاؤن کھنہ سیداں میں کی گئی۔ حکام کے مطابق ملزمان نے پنڈوریاں کے علاقے میں یونٹ سیل ہونے کے بعد جگہ تبدیل کر کے نیا یونٹ قائم کیا تھا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق کا کہنا ہے کہ فوڈ سیفٹی اور ویجیلنس ٹیموں نے طویل ریکی کے بعد گاڑیوں، سپلائرز اور یونٹ کی نشاندہی کی۔ ملزمان رہائشی علاقے میں چھپ کر اصل دودھ جیسا جعلی دودھ تیار کر رہے تھے۔

موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہو گئے اور دودھ کا معیار مقررہ معیار کے مطابق نہیں تھا۔ سیمپل ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پاوڈر، پانی اور ویجیٹیبل گھی کی ملاوٹ پائی گئی۔

ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے کہا کہ دودھ کے نام پر سفید محلول فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں اور اسلام آباد میں ملاوٹ مافیا کے مکمل خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے دودھ سپلائرز کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں، خلاف ورزی کی صورت میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.