پاکستان نے عدالتی سماعت میں شرکت پر ناروےکے سفیرکو دفتر خارجہ طلب کرلیا

پاکستان نے عدالتی سماعت میں شرکت پر ناروےکے سفیرکو دفتر خارجہ طلب کرلیا

0

اسلام آباد: پاکستان نے ایک عدالتی سماعت میں شرکت کرنے پر ناروے کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ناروے کے سفیر کو آج دفتر خارجہ طلب کیا گیا، جہاں یورپ ڈویژن کے ایڈیشنل فارن سیکرٹری نے اسلام آباد میں ایک عدالتی کارروائی میں ان کی بلاجواز شرکت پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔

سکردو: انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے 2025 سدپارہ ماؤنٹینرنگ سکول میں بھرپور انداز سے منایا گیا

ترجمان کے مطابق سفیر کی یہ کارروائی سفارتی آداب اور متعلقہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہیں واضح طور پر بتایا گیا کہ ان کا یہ عمل پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے اور ان پر زور دیا گیا کہ وہ سفارتی تعلقات کے طے شدہ اصولوں اور ویانا کنونشن کے تحت سفارتی ضابطوں کی مکمل پابندی کریں۔

خیال رہے کہ ناروے کے سفیر نے آج سپریم کورٹ میں ایمان مزاری کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت میں شرکت کی تھی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو چکی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.