حافظ آباد میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے عدنان عرف دانی ہنجراء اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ عدنان دانی بھتہ خوری، قتل اور اقدام قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا اور اس نے بھتہ دینے سے انکار کرنے پر باپ بیٹے کو بھی قتل کیا تھا۔
فیض حمید سیاسی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے،رانا ثنااللہ
ملزم گزشتہ روز ساؤتھ افریقہ سے پشاور پہنچا تھا، جہاں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ پولیس نے اسے ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا۔ تاہم، اس کے ساتھیوں نے سی سی ڈی ٹیم پر حملہ کر دیا، جس کے دوران عدنان دانی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا اور نامعلوم فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
گزشتہ روز موٹروے پر ڈکیتی کے دوران بھی ملزمان کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل عثمان اسلم زخمی ہو گئے تھے، جن کا علاج جاری ہے۔ کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ پولیس حافظ آباد نے جرائم پیشہ افراد کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، اور موٹروے پر ڈکیتی کے 4 ملزمان گزشتہ روز گرفتار ہو کر اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئے ہیں۔