اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری

0

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری ہیں۔ طویل ریکی کے بعد جعلی دودھ تیار کرنے والے دو مرکزی ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، پندرہ ہزار لیٹر تیار جعلی دودھ، دو سو پچیس کلو پاؤڈر اور چھ سو چالیس کلو آئل تلف کر دیا گیا ہے اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

لاہور سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرنے والے 7 افراد میں سے ایک پولیس اہلکار نکلا

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق کی سربراہی میں ٹیموں نے جی ٹین اور جھنگی سیداں میں آپریشن کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملزم روزانہ کی بنیاد پر پینتیس ہزار لیٹر جعلی دودھ تیار کر کے سپلائی کرتے تھے۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں اور ویجیلنس ٹیموں نے طویل ریکی کے بعد گاڑیوں، سپلائر اور یونٹ کا پتہ لگایا۔ ملزمان رہائشی علاقے میں چھپ کر اصل جیسا جعلی دودھ تیار کر رہے تھے۔ پاؤڈر اور کیمیکل سے تیار کردہ گاڑھا محلول ٹینکر میں لوڈ کر کے برف سے بھر کر جعلی دودھ تیار کیا جاتا تھا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی اسلام آباد ڈاکٹر طاہرہ صدیق کا مزید کہنا تھا کہ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہوئے اور دودھ کا معیار مقرر کردہ معیار کے مطابق نہیں تھا۔ موقع پر دودھ میں پاؤڈر، پانی اور ویجیٹیبل گھی کی ملاوٹ کی جا رہی تھی۔ دودھ کے نام پر سفید محلول کا دھندا کرنے پر مقدمات درج کروائے جا رہے ہیں۔ وفاق میں ملاوٹ مافیا کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ دودھ سپلائرز کو مقرر کردہ قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے، کیونکہ خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.