Gas Leakage Web ad 1

صحافیوں کی فلاح وبہبود ہمارا اولین ایجنڈہ ہے،صدر ایمرا آصف بٹ

0

لاہور (سٹاف رپورٹر )پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کے رپورٹر زکی سب سے بڑی تنظیم ایمرا (الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن )کی 17ویں سالگرہ  منائی گئی اس حوالے سے مختلف شہروں میں کیک کاٹنے کی تقاریب منعقد کی گئیں مرکزی تقریب ایمرا سنٹر لاہور میں منعقد کی گئی اس موقع پر صدر ایمرا آصف بٹ جنرل سیکرٹری سلیم شیخ اور ایمرا باڈی نے کیک کاٹااس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری خواجہ قادر آفس سیکرٹری افضل سیال ممبر گورننگ باڈی عبداللہ،علی عمران چٹھہ،اصف خاور خاورسابق صدر اینکا زاہد شفیع ،عثمان مٹھہ ،ایمرا کے بانی ممبران ملک ارشد عاصم ،وجاہت زیدی ،نذیر اعوان ،غلام عباس شاہ بھی موجود تھے جبکہ ملتان ،فیصل آباد ،بھکر ،لیہ ،رحیم یار خان، کوٹ ادو ،خانیوال، ،قصور ،اوکاڑہ ،ننکانہ، وزیر آباد،حافظ آباد ،گوجرانوالہ ،بہاولنگر اور دیگر شہروں میں تقاریب منعقد کی گئیں اور کیک کاٹے گئے ،لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایمرا آصف بٹ نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح وبہبود ہمارا اولین ایجنڈہ ہے اور صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ایمرا نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے ،لاہور سمیت بڑے شہروں میں ایمرا کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور صحافیوں کا اعتماد ہمارے لئے اطمینان بخش ہے اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ ایمرا کا دائرہ کار اب ملک بھر میں بڑھایا جائیگا اور ایمرا پاکستان کے نام سے تنظیم کو نہ صرف پنجاب بلکہ ملک بھر کے دیگر صوبوں میں بھی فعال کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ اس حوالے سےضروری اقدامات کرلئے گئے ہیں اور جلد مرکزی ،صوبائی ،ڈویژنل ،ضلعی اور تحصیل سطح پر ایمرا کی باڈی منتخب کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے صحافیوں کا ایمرا کے ساتھ جڑنا حوصلہ افزا ہے انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران بھی ایمرا واحد تنظیم تھی جس نے ملک بھر کے صحافیوں کو کورونا کٹس ،ماسک اور سینی ٹائزر فراہم کئے اور ہر مشکل میں صحافیوں کیلئے کوشاں رہی ،ان شا اللہ ایمرا پاکستان ملک بھر کے صحافیوں کو ایک مضبوط پلیٹ فارم مہیا کرے گی اور صحافیوں کے حقوق ان کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی ،صحافیوں کے بچوں کیلئے صحت اور تعلیم کی سہولیات کیلئے بھی منصوبہ تیار کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ لاہور میں ایمرا ممبران کیلئے ہائوسنگ سوسائٹی کے تقریباًتمام ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں ،ہم ان شا اللہ تمام شہروں میں صحافیوں کیلئے ہائوسنگ سوسائٹیز بنائیں گے اور ان کے لئے گھرجیسی بنیادی ضرورت پوری کرنے کیلئے اقدامات کرینگے ،اس موقع پر ایمرا کے سیکرٹری جنرل سلیم شیخ نے کہا کہ ایمرا ہر مشکل گھڑی میں صحافیوں اور اپنے ارکان کے ساتھ کھڑی ہے اداروں میں ڈائون سائزنگ ہو یا تنخواہوں کی عدم فراہمی ،ایمرا نے ہمیشہ اپنے صحافی بھائیوں کو ان کا حق لے کردیا ہے اور آئندہ بھی اپنے دوستوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑینگے ،اس موقع پر ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔تقریب کے دوران ایمرا کے متحرک ممبر گورننگ باڈی اور نوجوان صحافی آصف خاور کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا صدر ایمرا آصف بٹ نے آصف خاور کی ایمرا کے لئے خدمات کو سراہا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.