اسلام آباد (نیوزڈیسک)جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کل کی ہڑتال کی حمایت کر دی۔
ایک بیان میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ تاجروں کی کل ملک بھر میں ہونے والی ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور ناجائز ٹیکس نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔
مزیدپڑھیں:مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلے کے بعد بات کریں گے: مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے حکم پر بنے بجٹ نے عوام کے منہ سے نوالا چھین لیا ہے۔
جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ جے یو آئی کارکن پُرامن ہڑتال کو کامیاب بنائیں، ملک بھر میں جے یو آئی بزنس فورمز ہڑتال میں بھر پور حصہ لیں۔