Gas Leakage Web ad 1

سیاست میں پتے چھپا کر رکھے جاتے ہیں وقت سے پہلے شو نہیں کئے جاتے: قیصر احمد شیخ

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ تمام معاملات حکومتی کنٹرول میں آرہے ہیں، سیاست میں پتے چھپا کر رکھے جاتے ہیں وقت سے پہلے شو نہیں کیے جاتے۔

Gas Leakage Web ad 2

قیصر احمد شیخ نے کہا کہ ایوان میں ہر پارٹی کی اپنی اہمیت ہے، مولانا فضل الرحمان ایوان میں اپنی نمائندگی رکھتے ہیں، ایوان میں وہ قانون سازی ہوگی جو پورے ملک کے مفاد میں ہو، امید ہے مولانا فضل الرحمان حکومت کا ساتھ دیں گے اور وہ اپنے ممبران کو پوزیشن دلوانے کے لئے حکومت کے ساتھ گفت و شنید کریں گے۔

وزیر بحری امور نے  کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے ساتھ مقابلہ ہے، وہ پاپولر لیڈر ہیں لوگ ان کا احترام کرتے ہیں، وہ پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں جائیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.