Gas Leakage Web ad 1

نوبیل انعام برائے معاشیات 2 امریکی ماہرین کو دینے کا اعلان

0

سال 2026 کا نوبیل انعام برائے معاشیات دو امریکی معاشی ماہرین کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

رابرٹ ای ہال اور مائیکل ووڈ فورڈ کو رواں سال کا آخری نوبیل انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔

دونوں ماہرین کو مائیکرو اکنامک فاؤنڈیشن کے حوالے سے ان کے تحقیقی کام پر یہ اعزاز دیا گیا، جس سے بڑے پیمانے پر معاشی نظام کو مستحکم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

نوبیل انعام کے ساتھ دیا جانے والا 12 لاکھ ڈالر کا نقد انعام دونوں ماہرین میں تقسیم کیا جائے گا۔

رابرٹ ای ہال امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں، جبکہ مائیکل ووڈ فورڈ کولمبیا یونیورسٹی میں تدریسی فرائض انجام دے رہے ہیں۔

نوبیل کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان دونوں ماہرین کے کام کی بدولت معیشت کو درپیش جھٹکوں، جیسے توانائی کے بحران یا اچانک تبدیلیوں، سے نمٹنے کے لیے بہتر طور پر تیار ہونے میں مدد ملی ہے۔

معاشی تبدیلیوں، مثلاً افراطِ زر اور رسد و طلب، کا جائزہ لینے کے بجائے ان دونوں ماہرین نے ثابت کیا کہ خاندانوں اور کاروباری اداروں کے اثرات کو یکجا کرنے سے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ سازی متاثر ہوتی ہے۔

فزکس، کیمسٹری، طب، ادب اور امن کے نوبیل انعامات کے برعکس اس اعزاز کو باضابطہ طور پر ’’سویریجز رکس بینک پرائز‘‘ کہا جاتا ہے، کیونکہ اس کا آغاز 1968 میں سویڈن کے مرکزی بینک نے کیا تھا۔

اس سال دیا جانے والا یہ مجموعی طور پر 58 واں نوبیل انعام ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال نوبیل انعامات دینے کا سلسلہ 5 اکتوبر سے شروع ہوا تھا۔

5 اکتوبر کو طب، 6 اکتوبر کو فزکس اور 7 اکتوبر کو کیمسٹری کے شعبوں میں نوبیل انعامات کا اعلان کیا گیا تھا۔

ادب کے نوبیل انعام کا اعلان 8 اکتوبر، امن کے انعام کا اعلان 9 اکتوبر جبکہ معاشیات کے نوبیل انعام کا اعلان 12 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.