سینیٹ کااجلاس پیر پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کر لیا ہے
اسلام آباد۔ : صدر مملکت نے سینیٹ کااجلاس پیر 24جولائی کو سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کر لیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کےتحت حاصل اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے ایوان بالا کا اجلاس طلب کیاہے۔