Gas Leakage Web ad 1

پاکستان اور یو اے ای کا مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

0

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر محمد نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے ملاقات کی ہے ۔

Gas Leakage Web ad 2

ملاقات میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری کے اعلان کو سراہا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور محمد نواز شریف نےیو اے ای کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان پر شکریہ ادا کیا۔

باہمی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

زرعی تحقیق، ٹیکنالوجی اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی ۔

زرعی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور غذائی تحفظ کے فروغ کیلئے اشتراک کار پر اتفاق کیاگیا

لائیو سٹاک ڈویلپمنٹ اورڈیری فارمنگ کے معاونت کے امکانات کا جائزہ،ٹیکسٹائل
فارماسیوٹیکل اور دیگر صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر غور کیاگیا۔

اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں۔

نوازشریف نے کہاکہ پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے تعلقات بھائیوں جیسے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.