Gas Leakage Web ad 1

پاک پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کے معاملے پر وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دیدی

0

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم آفس کی جانب سے پاک پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کا معاملہ پر وزیراعظم نے حتمی پلان مانگنے کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی سرکاری ادارہ پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کے لیے حتمی شکل دے گی، کمیٹی کے چیئرمین وفاقی وزیر ہاؤسنگ ہوں گے ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ، سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ، سیکرٹری پاور کمیٹی کے ممبر جبکہ سیکرٹری ہاؤسنگ کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔

پی ایم آفس کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کمیٹی دو ہفتوں میں حتمی پلان وزیراعظم کو پیش کرے گی، کمیٹی ملازمین، ایچ آر، اور پی ڈبلیو ڈی کے متبادل پلان کو حتمی شکل دے گی، وزیراعظم کے ایڈیشنل سیکرٹری نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.