ایم ٹی بی سی کشمیر و پاکستانی عوام کا اثاثہ ہے ،جاوید لطیف

0

باغ :  چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن جاوید لطیف کا دورہ ایم ٹی بی سی باغ ایم ٹی بی سی کے سٹاف نے جاوید لطیف کا پرتپاک استقبال کیا علی شوکت جنرل منیجر نے ایم ٹی بی سی کے مختلف پراجیکٹس پہ بریفنگ دی۔ جس میں سیاحت، تعلیم،سماجی و رفاہی منصوبوں پہ تفصیلی گفتگو کی۔
کشمیر ائیر لائنز جیسا بڑا پراجیکٹس خطہ کشمیر کی سیاحت میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔چیئرمین ایم ٹی بی سی
چیئرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق خان نے کہا کشمیر ائیرپورٹ کو فنگشنل کرنے کیلئے ایم ٹی بی سی کے زیراہتمام کشمیر ائیرلائنز کی ٹیم ورک تیزی سے مکمل کر چکی ہے۔
چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایم ٹی بی سی کشمیری و پاکستانی عوام کا اثاثہ ہے۔ ایم ٹی بی سی کا ماحول دیکھ کر دلی خوشی ہوئی انہوں نے کہا حکومت پاکستان ایم ٹی بی سی کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کشمیر ائیر لائنز پراجیکٹ آزاد کشمیر کی سیاحت کیلئے انتہائی اہم منصوبہ ہے جس سے آزاد کشمیر میں سیاحت کا فروغ ملے گا پاکستان سے غیر ملکی سیاحوں کو سفری سہولیات میں آسانی پیدا ہو گی جو کے خوش آئین پہلو ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.