PM Apna Ghar Program

بیرون ملک سکالر شپ پر پڑھنے والے 7500طلبہ کے واجبات کلیئر کروادیئے ،رانامشہود

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم یوتھ لون پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کہا ہے کہ ملک کوبہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے ہمیشہ چارٹر آف اکنامی کی بات کی ہے، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کی خبریں آنا شروع ہوگئیں ہیں،ہم یوتھ لون پروگرام کا دائرہ کار وسیع کرنے جارہے ہیں۔نوجوان محنت کریں گے تو میرٹ کی بنیاد پر صلہ ملے گا،پاکستان میں70فیصد نوجوان ہیں ،نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم دینا ہوگا ،مسلم لیگ نواز کا فوکس ہمیشہ نوجوان ہی رہے ہیں۔پاکستان نے اگر آگے جانا ہے تو تین سیکٹرز جو ہمیں فوری طور پر فائدہ دے سکتے ہیں وہ آئی ٹی، زراعت اور صلاحیت کی تربیت ہے۔بیرون ملک سکالر شپ پر پڑھنے والے 7500طلبہ کے واجبات کلیئر کروادیئے ۔

Gas Leakage Web ad 2

جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا ویژن ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری کو بھی 15 سے 25 ارب ڈالر کی انڈسٹری بنائیں۔

رانا مشہود نے کہا کہ ملک کوبہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے ہمیشہ چارٹر آف اکنامی کی بات کی ہے، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کی خبریں آنا شروع ہوگئیں ہیں۔

رانامشہورنے کہاکہ نوجوان محنت کریں گے تو میرٹ کی بنیاد پر صلہ ملے گا، پاکستان نے اگر آگے جانا ہے تو تین سیکٹرز جو ہمیں فوری طور پر فائدہ دے سکتے ہیں وہ آئی ٹی، زراعت اور صلاحیت کی تربیت ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن)کا کہنا تھا کہ اب دور ڈیجیٹلائزیشن کا ہے، ای گیمنگ کی انڈسٹری اربوں ڈالر کی انڈسٹری بن گئی ہے اور پاکستانی نوجوان اس میں بہت آگے ہیں مگر ای اسپورٹس کی کوئی آرگنائزیشن پاکستان میں نہیں تو ہم اولمپکس ایسو سی ایشن کے ساتھ مل کے پہلی ای اسپورٹس کا قیام عمل میں لا رہے ہیں۔

انہوں  نے کہاکہ بیرون ملک سکالر شپ پر پڑھنے والے 7500طلبہ کے واجبات کلیئر کروادیئے ہیں۔

 

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.