Gas Leakage Web ad 1

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

0

 انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور کرلی تاہم رہائی ممکن نہ ہوسکی۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پریس کلب کے باہر روڈ بلاک کرنے کے کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران پولیس کی جانب سے کیس کا باضابطہ ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران وکیل صفائی ریاست علی آزاد نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آج ریکارڈ آ گیا ہے، جس پر جج ابوالحسنات نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "آج بھی ریکارڈ نہ آتا تو میں ان کو بتاتا، آپ لوگوں نے کچھ کہنا ہے؟ چلیں رہنے دیں، ضمانت منظور کرتے ہیں۔”

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.