چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کم عمر ڈرائیورز کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر افراد کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔
معرکہ حق میں بھارت کو شکست ہوئی اور فضائیہ نے اس کے جدید طیارے مار گرائے، سربراہ پاک فضائیہ
چیف جسٹس عالیہ نیلم کا کہنا تھا کہ کم عمر ڈرائیورز کے حوالے سے پہلے آگاہی مہم چلائی جائے اور موٹر سائیکل یا کار چلانے والے بچوں کو پہلے مرحلے میں صرف وارننگ دی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اگر بچے غلطی دوہرائیں تو پھر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
یہ بھی قابل ذکر ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو آج میٹنگ کے لیے چیمبر میں طلب کیا تھا، جس پر آئی جی پنجاب آج لاہور ہائیکورٹ پہنچے۔