پنجاب حکومت کا عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ

0

لاہور میں پنجاب حکومت نے عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین کی بھرتی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ہر ڈس آنر چیک فوجداری جرم نہیں ہوتا جب تک بدنیتی ثابت نہ ہو، لاہور ہائیکورٹ

صوبائی اسمبلی نے لوکم ہائرنگ ایکٹ 2025 منظور کر لیا ہے، جس کے تحت عارضی بنیادوں پر ماہر ڈاکٹرز اور طبی عملہ بھرتی کیا جائے گا۔

بل کے مطابق بھرتی کے لیے ایک کمیٹی قائم کی جائے گی، جس کی سربراہی وزیر اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب کریں گے۔ سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، تین فیلڈ ماہرین اور ہیومن ریسورس کے نمائندے بھی اس کمیٹی کا حصہ ہوں گے، جو بھرتی کے قواعد و ضوابط اور ٹی او آرز طے کرے گی۔

قانون کے تحت بھرتی سے قبل کم از کم دو اخبارات میں اشتہار دینا لازمی ہوگا، جبکہ عارضی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے مستقل ملازمت کا دعویٰ نہیں کر سکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.