PM Apna Ghar Program

سیالکوٹ میں خواتین کیساتھ نازیبا حرکت کرنیوالے مجرم کا سافٹ ویئر اپڈیٹ

0

تھانہ صدر سیالکوٹ کی حدود میں خاتون اور اس کی بیٹی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم محمد عرفان ولد رشید گجر، ساکن چھوٹی جودھیوالی، کو پولیس نے کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا۔

Gas Leakage Web ad 2

سی سی ڈی سرکل سیالکوٹ کی نگرانی میں کی گئی کارروائی کے دوران، ملزم کے زیرِ استعمال اسلحہ سے ایک حادثاتی فائر ہوا جو اُس کے جسم کے نازک حصے پر لگا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق، یہ فائر اس وقت ہوا جب ملزم کو گرفتار کیا جا رہا تھا اور اس کے کمر بند (نیفے) میں موجود پستول اچانک چل گیا۔

پولیس تھانہ صدر نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ ملزم کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف خواتین سے نازیبا حرکات کرنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، اور واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.