Gas Leakage Web ad 1

گوداموں سے 81 کروڑ روپے کی گندم غائب،بڑا ایکشن لے لیا گیا

0

کراچی: صوبہ سندھ کے گوداموں سے گندم غائب ہونے کے واقعات نہ رک سکے، 81 کروڑ روپے کی گندم غائب ہونے پر 3 فوڈ افسران کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق سندھ کے گوداموں سے گندم غائب ہونے کی خبریں تواتر کے ساتھ آتی رہی ہیں، مارکیٹ میں گندم کی عدم دستیابی کی وجہ سے اس کی قیمتیں بھی شدید طور پر متاثر ہو جاتی ہیں۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق گندم کے کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر 2 فوڈ سپروائزر اور ایک اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر محمد عاقل کو 22 کروڑ 28 لاکھ روپے کی کرپشن کرنے پر برطرف کیا گیا، فوڈ انسپکٹر فہیم اظہر کو ایک کروڑ 79 لاکھ روپے کی کرپشن پر برطرف کیا گیا، جب کہ فوڈ انسپکٹر ذوالفقار علی لاکھیر کو 57 کروڑ 25 لاکھ روپے کی کرپشن کرنے پر برطرف کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.