Gas Leakage Web ad 1

الہان عمر پانچویں بار امریکی کانگریس کی رکن منتخب

0

امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر نے امیگریشن فراڈ کی تحقیقات اور سیاسی مخالفت کے باوجود مینیسوٹا کے انتخابی حلقے سے مسلسل پانچویں بار کامیابی حاصل کرلی۔

 

Gas Leakage Web ad 2

امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار الہان عمر نے ری پبلکن حریف جان نیگل کو شکست دے کر امریکی ایوان نمائندگان میں اپنی نشست برقرار رکھی، ان کا انتخابی حلقہ منی ایپلس شہر اور اس کے نواحی علاقوں پر مشتمل ہے۔

 

صومالیہ سے پناہ گزین کی حیثیت سے امریکا آنے والی الہان عمر 2019ء سے کانگریس میں مینیسوٹا کے پانچویں انتخابی حلقے کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

 

امریکی میڈیا کے مطابق الہان عمر کو اس حلقے سے کامیابی حاصل ہوئی ہے جسے ڈیموکریٹک جماعت کا مضبوط انتخابی مرکز سمجھا جاتا ہے، وہ 2018ء کے وسط مدتی انتخابات میں پہلی بار منتخب ہوئی تھیں اور امریکی ایوان نمائندگان کی رکن بننے والی پہلی دو مسلمان خواتین میں شامل تھیں۔

 

تاہم انتخابی کامیابی کے باوجود الہان عمر کو وفاقی تحقیقات کا سامنا ہے، امریکی خبر رساں اداروں کے مطابق 12 اکتوبر کو محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے تحقیقاتی اہلکاروں نے واشنگٹن میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپا مارا تھا، یہ کارروائی ان کے امیگریشن سے متعلق دستاویزات کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی تھی۔

 

رپورٹس کے مطابق حکام نے کارروائی کے دوران ان کا موبائل فون، پاسپورٹ اور کمپیوٹر بھی قبضے میں لیا تھا، تحقیقات میں یہ جائزہ لیا جارہا ہے کہ آیا امریکی شہریت حاصل کرنے کے لیے جمع کرائی گئی امیگریشن دستاویزات میں کوئی غلط معلومات فراہم کی گئی تھیں، الہان عمر نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور تحقیقات کو سیاسی بنیادوں پر کارروائی قرار دیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.