Gas Leakage Web ad 1

لندن میں ایون فیلڈ کے باہر 2 نقاب پوش افراد نے نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے

0

لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر دو نقاب پوش افراد نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے۔

Gas Leakage Web ad 2

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر پیش آیا، جہاں دو نقاب پوش افراد نے نواز شریف کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور اس کے شیشے توڑ دیے۔
خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے دور میں تعینات قانونی مشیروں کو ہٹانے کا فیصلہ
پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج تحویل میں لے لی ہے۔ نواز شریف کی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ایون فیلڈ پہنچنے پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کا واقعہ افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی اسکولوں کی حالتِ زار کے حوالے سے مریم نواز پہلے ہی کام کر رہی ہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے مسئلے کو سمجھتا ہے اور اس کا نوٹس بھی لے رہا ہے۔

اس کے علاوہ اپنی طبیعت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے بتایا کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.