Gas Leakage Web ad 1

ایران کا اپنے مطالبات تسلیم ہونے تک امریکا کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان

0

ایران کا مطالبات تسلیم ہونے تک امریکا کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کا اعلان

Gas Leakage Web ad 2

ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے مطالبات تسلیم ہونے تک امریکا کے خلاف لڑائی جاری رکھے گا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ تہران نہ تو امریکا کے ساتھ غیر معینہ مدت تک جنگ چاہتا ہے اور نہ ہی طویل مذاکرات، تاہم اپنے مطالبات کی منظوری تک جدوجہد جاری رکھے گا۔

سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق، ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے خطاب میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران پائیدار دفاعی بازدارندگی قائم کرنے کے لیے مذاکرات کا خواہاں ہے۔
پاکستان شدید موسمی واقعات سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے: مصدق ملک
دوسری جانب سوشل میڈیا پر جاری بیان میں قالیباف نے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ تمام ڈیڈ لائنز گزر چکی ہیں، جن میں ایران پر معاشی دباؤ ڈالنے کی مہم بھی شامل ہے، لیکن اس کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران بدستور قائم ہے اور اپنے امور انجام دے رہا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے طنزیہ انداز میں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کو فزکس کا نوبیل انعام دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی دباؤ کے نتائج سے متعلق بیسنٹ کی پیش گوئیوں نے وقت کے تصور کو بے معنی ثابت کر دیا ہے۔

اس سے قبل ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے کہا تھا کہ 40 روزہ جنگ کے بعد ایران نے پہلے سے زیادہ جدید ہتھیار حاصل کر لیے ہیں۔ ان کے مطابق ایران پر امریکا کے نئے حملے غیر معقول ہوں گے، تاہم اس امکان کو مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا۔

حسین محبی نے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وسط مدتی انتخابات سے قبل کسی کامیابی کی ضرورت ہے، جس کے باعث ایران پر نئے حملوں کا خدشہ موجود ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کسی بھی نئی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پہلے سے زیادہ طاقت اور تیاری کے ساتھ موجود ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.