مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
برطانوی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں مربن خام تیل کی قیمت بڑھ کر 122 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری کشیدگی اور اختلافات ختم کرانے کیلئے پس پردہ رابطے کامیاب
رپورٹ کے مطابق جمعرات کو برینٹ خام تیل کی قیمت میں مزید ایک فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 108.68 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی۔
امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت بھی مئی کے وسط کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور 6.7 فیصد اضافے کے ساتھ 103 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔
واضح رہے کہ یمن میں حوثیوں کی جانب سے بندرگاہی شہر موخا پر قبضے اور آبنائے ہرمز میں مزید بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات کے بعد عالمی توانائی کی سپلائی میں خلل پڑنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔