اسلام آباد: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سمیت پی ٹی آئی پنجاب نے پارٹی قیادت سے 27 ستمبر کو ہونے والا لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔
جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کا کے پی ہاؤس اسلام آباد میں اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور سلمان اکرم راجہ بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کے ارکان کے مطالبے پر خصوصی طور پر یہ اجلاس بلایا گیا تھا۔
حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری کشیدگی اور اختلافات ختم کرانے کیلئے پس پردہ رابطے کامیاب
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے ارکان سے مشاورت کی گئی، جس پر اپوزیشن لیڈر پنجاب سمیت دیگر ارکان نے لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کا مؤقف تھا کہ لانگ مارچ کے لیے تیاری ناکافی ہے۔
اجلاس میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں نے شکوہ کیا کہ لانگ مارچ کا اعلان کرنے سے پہلے ان سے مشاورت نہیں کی گئی، جبکہ پشاور میں ہونے والے اجلاس میں بھی پنجاب کے اراکین کی بات نہیں سنی گئی۔
پی ٹی آئی پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر علی عمران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ نے بتایا ہے کہ ان سے مشاورت نہیں ہوئی۔ پنجاب کے ٹکٹ ہولڈرز کو بلایا گیا تھا تاکہ 27 ستمبر کے پلان کو آگے بڑھایا جاسکے۔
عوام اسٹیٹس کو سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، 27 ستمبر کو پرامن مارچ ہوگا: بیرسٹر گوہر
27 ستمبر کو لانگ مارچ کی کال پر پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔