الجزیرہ ٹی وی نے واشنگٹن سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جنگ نے امریکی عوام کی روزمرہ زندگی کو متاثر کیا ہے، خصوصاً مہنگائی اور زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے حوالے سے۔

چین نے پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کو بہترین ڈپلومیٹ میڈل سے نواز دیا
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا مؤقف ہے کہ انہیں ان خدشات کی زیادہ پرواہ نہیں، اور ان کے مطابق جیسے ہی یہ جنگ ختم ہوگی حالات اچانک معمول پر آ جائیں گے۔ تاہم امریکی شہری اس دعوے سے اتفاق نہیں کرتے، ان کا کہنا ہے کہ ان پر مہنگائی کا بوجھ بڑھ گیا ہے اور زندگی گزارنا مزید مشکل ہو گیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کچھ ووٹرز نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کو ایک موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں تاکہ وہ صدر ٹرمپ اور ان کی ریپبلکن پارٹی کے خلاف اپنی ناراضگی کا واضح اظہار کر سکیں۔



