Gas Leakage Web ad 1

دنیا کے امیر ترین ممالک کی نئی فہرست جاری

0

دنیا کے امیر ترین ممالک کی نئی عالمی درجہ بندی سامنے آ گئی ہے، جس میں معیشت کی طاقت، حکومتی نظام اور معیارِ زندگی کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اس فہرست میں تیل کی دولت، مضبوط سوورن ویلتھ فنڈ اور اعلیٰ معیارِ زندگی کی وجہ سےناروے پہلے نمبر پر ہے، آئرلینڈ دوسرے نمبر پر ہے، جہاں ٹیکنالوجی اور فارماسیوٹیکل سرمایہ کاری معیشت کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے۔

لکسمبرگ تیسرے نمبر پر ہے، جہاں کم آبادی کے باوجود مالیاتی شعبہ مضبوط اور فی کس آمدنی دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔
مضبوط بینکنگ اور اعلیٰ معیارِ زندگی کے لیے مشہورسوئٹزرلینڈ چوتھے نمبر پر ہے۔ مضبوط معیشت، سماجی نظام اور قابلِ تجدید توانائی پر انحصار کی وجہ سے آئس لینڈ پانچویں نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ اہم عالمی مالیاتی اور تجارتی مرکز کے طور پرسنگاپور چھٹے نمبر پر ہے، مستحکم معیشت اور فلاحی نظام کی وجہ سے ڈنمارک ساتویں نمبر پر ہے۔

مضبوط معیشت، انفراسٹرکچر اور کاروباری ماحول کی وجہ سےنیدرلینڈز آٹھویں نمبر پر ہے ، اسی طرح یورپ کے مرکزی مقام اور متنوع معیشت کی بنیاد پربیلجیم نویں نمبر پر ہے ۔

جدید صنعت، جدت اور مضبوط فلاحی نظام کے لیے مشہورسویڈن دسویں نمبر پر ہے۔ یہ فہرست دنیا کے خوشحال اور معاشی طور پر مستحکم ممالک کی حالیہ صورتحال کا جامع جائزہ پیش کرتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.