Gas Leakage Web ad 1

جنگ بندی اتفاق رائے میں لبنان شامل تھا، سلامتی کونسل میں پاکستانی نمائندےکی تصدیق

0

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے نمائندے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جنگ بندی کے اتفاقِ رائے میں لبنان بھی شامل ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

عرب میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل میں پاکستانی نمائندے نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی اتفاقِ رائے میں لبنان میں دشمنی کے خاتمے کا نکتہ بھی شامل تھا۔

اسلام آباد مذاکرات میں شریک ہونگے لیکن امریکا کی دھوکا دہی والی فطرت پر شکوک ہیں: ایران

پاکستانی نمائندے نے مزید کہا کہ انہیں یہ معلوم نہیں کہ لبنان میں پرتشدد کارروائیوں کے خاتمے سے متعلق ابہام کیوں پیدا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ اس حوالے سے کنفیوژن کی وجہ کیا ہے، کیونکہ یہ معاملہ واضح طور پر جنگ بندی کے اتفاقِ رائے کا حصہ تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.