Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد مذاکرات میں شریک ہونگے لیکن امریکا کی دھوکا دہی والی فطرت پر شکوک ہیں: ایران

0

ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ ایران اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں بھرپور انداز میں شرکت کرے گا، تاہم امریکا کی مبینہ دھوکہ دہی پر مبنی فطرت کے باعث گہرے شکوک و شبہات بدستور موجود رہیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایرانی نائب صدر کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کے لیے عبوری جنگ بندی ممکن بنانے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔

لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں: ایرانی صدر

محمد رضا عارف نے کہا کہ ایران اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں مکمل اختیار کے ساتھ شریک ہوگا اور ان مذاکرات کا مقصد اپنی فوجی کامیابیوں کو سفارتی سطح پر مزید مضبوط بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے، اور پاکستان کی میزبانی میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج اسلام آباد میں ہوگا۔

نائب صدر نے مزید بیان کیا کہ گزشتہ 40 دنوں کے دوران ایران نے دشمن کے اندازوں کو غلط ثابت کیا، اور یہ جنگ اسٹریٹیجک حکمت عملیوں کے حوالے سے علاقائی اور عالمی تبدیلیوں کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق قوم کے عزم نے دشمن کو سیاسی اور سکیورٹی محاذوں پر تاریخی شکست سے دوچار کیا۔

محمد رضا عارف نے ایرانی عوام کے مظاہروں کو سافٹ پاور قرار دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.