Gas Leakage Web ad 1

لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں: ایرانی صدر

0

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ایرانی صدر نے شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے چہلم کے جلوس میں شرکت کی اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لبنان پر جاری حملے جنگ بندی کے لیے ہونے والے مذاکرات کو بے معنی بنا دیں گے، اور ایران لبنانی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست

انہوں نے مزید کہا کہ لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں اور یہ دھوکہ دہی کے ساتھ ساتھ ممکنہ معاہدوں سے عدم وابستگی کی ایک خطرناک علامت ہیں۔

ادھر ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے چہلم کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر اجتماعات منعقد کیے گئے۔ اصفہان کے نقشِ جہاں اسکوائر میں ہزاروں افراد نے بیک وقت قومی ترانہ پڑھا، جس کی گونج سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔

دوسری جانب ترک صدر طیب رجب اردوان نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کو پائیدار امن کے قیام کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے اور ان مذاکرات کو دیرپا امن کے حصول کے لیے بھرپور انداز میں بروئے کار لایا جانا چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.