بنگلادیش کے الیکشن کمشنر بریگیڈئیر (ر) ابوالفضل محمد ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں 10 نئی سیاسی جماعتیں ابھر کر سامنے آئی ہیں اور 45 لاکھ نئے ووٹرز شامل ہو چکے ہیں۔
انہوں نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور ملک بھر میں انتخابات میں 50 سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں پارلیمانی انتخابات کے ساتھ آئینی و قانونی اصلاحات کے حوالے سے ریفرنڈم بھی ہو رہا ہے۔
امریکا: ٹھوڑی پر کرسی کا توازن قائم کرنے کا انوکھا کارنامہ
الیکشن کمشنر نے کہا کہ ووٹنگ لسٹ میں 45 لاکھ نئے ووٹر شامل ہیں جبکہ پرانی لسٹ کے 20 لاکھ افراد وفات پا چکے ہیں۔ 60 رجسٹرڈ جماعتوں میں سے 50 اس انتخابی عمل میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امیدواروں کو حلقے میں فی ووٹر 10 ٹکا کے حساب سے انتخابی اخراجات کی اجازت ہے، مثال کے طور پر اگر حلقے میں 3 لاکھ ووٹر ہیں تو امیدوار زیادہ سے زیادہ 30 لاکھ ٹکا خرچ کر سکتا ہے۔
ڈھائی لاکھ سے کم ووٹرز والے حلقوں میں اخراجات کی بالائی حد 25 لاکھ ٹکا رکھی گئی ہے اور اس حد کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ تمام امیدواروں کو مقررہ حد کے اندر رہ کر شفاف انتخابی مہم چلانے کی ہدایت دی گئی ہے۔