Gas Leakage Web ad 1

شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق

0

ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، سینیٹر شیری رحمان اور پاکستان و ایران کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

Gas Leakage Web ad 2

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی اور دیرینہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی تعاون کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
46 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت
وزیر اعظم شہباز شریف نے خطے میں طویل عرصے سے جاری تنازع پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دیرپا امن اور استحکام کے قیام کے لیے مذاکرات، تحمل، کشیدگی میں کمی اور مسلسل سفارتی روابط برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے جون 2026 میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت طے پانے والی مفاہمتوں پر عملدرآمد کو آگے بڑھانے کی اہمیت بھی اجاگر کی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کا مخلصانہ اور تعمیری کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی حمایت اور خطے میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

ایرانی صدر نے مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب پر مبنی دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی کا ذکر کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تہران کی خواہش کا بھی اعادہ کیا۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور دستیاب نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے باقاعدہ مشاورت اور قریبی رابطہ کاری ضروری ہے۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن، سلامتی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.