Gas Leakage Web ad 1

46 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت

0

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چوتھی انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف بھی تقریب میں موجود تھے۔

Gas Leakage Web ad 2

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نیول چیف نے مختلف کیٹیگریز میں کامیابی حاصل کرنے والے نشانہ بازوں اور رنرز اپ میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے۔
راولپنڈی ٹیسٹ: تیسرے دن کےکھیل کا اختتام، سری لنکا نے4 وکٹ پر 404 رنز بنالیے
آئی ایس پی آر کے مطابق شوٹنگ مقابلے 7 اکتوبر سے 11 نومبر تک جاری رہے، جن میں 1500 سے زائد نشانہ بازوں نے حصہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ان مقابلوں میں پاک فوج، پاک بحریہ، پاک فضائیہ، سول آرمڈ فورسز اور پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان سمیت فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن کی ٹیموں نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چوتھی انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ پاکستان آرمی نے اپنے نام کرلی، جبکہ آرمی مارکس مین شپ یونٹ نے وزیراعظم اسکلز ایٹ آرمز بگ بور نیشنل چیلنج میچ میں کامیابی حاصل کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فوجی نشانہ بازی کا اعلیٰ ترین اعزاز ماسٹر ایٹ آرمز ٹرافی پنجاب رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے حوالدار فضل الرحمان کو دیا گیا۔ اس کے علاوہ پنجاب رجمنٹ نے یونٹ فائرنگ پروفیشنسی اور انفنٹری اسکواڈ میچز میں بھی کامیابی حاصل کی۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نشانہ بازوں کی غیر معمولی مہارت اور درست نشانہ بازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نشانہ بازی میں مہارت ایک پیشہ ور فوجی کی نمایاں پہچان ہے اور چھوٹے ہتھیاروں کے استعمال میں مہارت بنیادی فوجی تربیت کا لازمی حصہ رہنی چاہیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مقابلوں میں حصہ لینے والے نشانہ بازوں سے ملاقات بھی کی اور ان سے گفتگو کی۔ تقریب میں ان کی آمد پر آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن اور کمانڈر راولپنڈی کور نے ان کا استقبال کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.