ڈھاکا(نیوزڈیسک)احتجاجی طلباء کے دباؤ کے باعث بنگلا دیش کی سپریم کورٹ نے ملازمتوں کا کوٹہ عارضی طور پر معطل کر دیا۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 2018ء میں طلباء کے مظاہروں کے بعد بنگلا دیشی حکومت نے کوٹہ سسٹم منسوخ کر دیا تھا۔
جون میں عدالت نے کوٹہ سسٹم بحال کیا تو ملک میں طلباء کے مظاہرے شروع ہوئے۔

بنگلا دیشی سپریم کورٹ نے اب ہائی کورٹ کا فیصلہ 1 ماہ کے لیے معطل کر دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیشی طلبہ کا کہنا ہے کوٹہ سسٹم کی مکمل منسوخی تک مظاہرے جاری رہیں گے۔
بنگلا دیشی طلباء گروپوں نے اہم شاہراہوں اور ریلوے ٹریکس کو بلاک کر رکھا ہے۔
طلباء کے احتجاج کے باعث دارالحکومت ڈھاکا سمیت کئی بڑے شہروں میں ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔