Gas Leakage Web ad 1

1973 کا آئین وفاق پاکستان اور قومی اتحاد کی درخشندہ علامت ہے: وزیراعظم کا یومِ دستور پر پیغام

0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ دستور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 1973 کا آئین وفاقِ پاکستان اور قومی اتحاد کی ایک روشن علامت ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ہم آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی منظوری کے دن کو قومی جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں اور اس موقع پر ہم دستور کے معماروں کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کے دورے کے موقع پر خصوصی سکیورٹی اور بلٹ پروف قافلے کی تعیناتی

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئین دراصل عوام اور ریاست کے درمیان ایک مقدس معاہدہ ہے، جو دونوں کے حقوق اور فرائض کا قانونی، اخلاقی اور انتظامی تعین کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 10 اپریل 1973 کو منظور ہونے والے متفقہ آئین نے پارلیمانی جمہوری نظامِ حکومت کی بنیاد رکھی، اور یہ آئین پاکستان کے تمام شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا محافظ ہے، جبکہ یہ وفاقِ پاکستان اور قومی اتحاد کی ایک درخشندہ علامت بھی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ وفاق کی تمام ریاستی اکائیاں قومی یگانگت اور معاشی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں اور ایک روشن مستقبل کے لیے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو جس عزت سے نوازا ہے اس پر ہم اس کے حضور سر بسجود ہیں، اور پاکستان اقوامِ عالم میں اپنا سر فخر سے بلند رکھتے ہوئے ترقی اور خوشحالی کے سفر کو جاری رکھے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.