غیر حل شدہ سیاسی تنازعات صورتحال کو بارود کے ڈھیر میں تبدیل کر رہے ہیں: وزیراعظم

غیر حل شدہ سیاسی تنازعات صورتحال کو بارود کے ڈھیر میں تبدیل کر رہے ہیں: وزیراعظم

0

وزیراعظم شہباز شریف نے کرہ ارض کو درپیش عالمی بحرانوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر حل شدہ سیاسی تنازعات دنیا کو بارود کے ڈھیر میں تبدیل کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ’’پائیدار ترقی، عالمی امن و خوشحالی کا راستہ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سفارتکاری، بات چیت اور مکالمہ ہی تنازعات کے حل کا واحد مؤثر ذریعہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی عدل و انصاف پر مبنی ہونی چاہیے، بصورت دیگر عالمی امن ہمیشہ ایک خواب ہی رہے گا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ بنگلہ دیش ، نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان سے ملاقات ، کامیابی پر مبارکباد پیش کی

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہمسایہ دریائے سندھ کے پانی کی تقسیم کے نظام کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی دھمکی دے رہا تھا، حالانکہ یہ دریا پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی زندگی اور روزگار سے جڑا ہوا ہے۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کو پہلے سے زیادہ مضبوط، مناسب وسائل سے لیس اور اصلاح شدہ ادارہ بنایا جائے تاکہ وہ عالمی تعاون کے مرکزی ستون کے طور پر مؤثر کردار ادا کر سکے۔

شہباز شریف نے اس موقع پر پاکستان اور اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کے درمیان تعاون کے معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.