Gas Leakage Web ad 1

سیالکوٹ ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن درہم برہم

کراچی(نیوزڈیسک)موسم کی خرابی کے باعث سیالکوٹ ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن میں خلل آیا جس کی وجہ سے 8 غیرملکی پروازیں متاثر ہوئیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق  سیالکوٹ میں شدید موسمی خرابی کی وجہ سے فلائٹ آپریشن غیر معمولی متاثر ہوا ہے، طیاروں…

سٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد زبردست تیزی

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1038 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ 100 انڈیکس 79 ہزار 578 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔…

روشنی کی رفتار سے اہداف کو تباہ کرنے والے لیزر بیم کا تجربہ

لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ نے روشنی کی رفتار سے اہداف کو تباہ کرنے والے لیزر بیم کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ برطانوی وزارت دفاع کے مطابق یہ تجربہ ایک فوجی گاڑی سے کیا گیا، لیزر بیم سے ایک کلومیٹر تک ڈرون کو نشانہ بنانا بھی ممکن ہے۔ برطانوی حکام کے…

لینڈ سلائیڈنگ سے55افراد ہلاک

ادیس ابابا(نیوزڈیسک)جنوبی ایتھوپیا کے دور افتادہ علاقے میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 55 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ گوفا زون کے کمیونی کیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا…

پی ٹی آئی کی جلسےکی اجازت کیلئے درخواست ،فریقین سے جواب طلب

لاہور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عابد عزیز شیخ نے پی ٹی آئی کے نائب صدر شیخ اکمل…

عمر ایوب ویمن پولیس سٹیشن پہنچ گئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب رات گئے ویمن پولیس سٹیشن پہنچ گئے۔ ستارہ مارکیٹ میں موجود ویمن پولیس سٹیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر اور سیکرٹری جنرل پی ٹی…

چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری

کولمبو(نیوزڈیسک)سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ کی منظوری آئی سی سی میٹنگز کے آخری روز دی گئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ چیمپئنز…

توانائی قرض کی ری شیڈولنگ، وزیر خزانہ آج چین جائیں گے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چین سے 15 ارب ڈالر کے توانائی قرضوں کی ری شیڈولنگ کےاہم ترین ٹاسک کیلئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آج تین روزہ دورے پر چین جائیں گے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ 15 ارب ڈالر کے توانائی قرض کی ری…

مختلف شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور(نیوزڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں علی الصبح بارش کے بعد شہریوں کے گرمی سے مرجھائے چہرے خوشی سے…

بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آنا چاہتی تو نہ آئے، چیمپئنز ٹرافی ان کے بغیر کھیلیں گے: حسن علی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹر حسن علی نے 2025 میں پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی شرکت پر سوالیہ نشان لگنے پر کہا ہےکہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آنا چاہتی تو نہ آئے لیکن چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی۔…

خلیل الرحمان قمر کے اغواء میں ملوث 12 ملزمان گرفتار

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغواء میں ملوث 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور نے ڈی ایس پی چوہدری فیصل شریف کے ہمراہ لاہور میں اہم…

فوج دہشتگردوں اور ڈیجیٹل دہشتگردوں کے سامنے کھڑی ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ انتہائی سنجیدہ ایشوز کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے، عزم استحکام بھی اسی کی مثال ہے، سیاسی مافیا چاہتا ہے کہ عزم استحکام کو متنازع بنایا جائے، فوج دہشت…