ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے تحت کل اسلام آباد کی حدود میں تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا بلدیاتی انتخابات وقت پرکرانےکا اعلان
نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی تعطیل کا اطلاق میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری انتظامیہ، پولیس، آئیسکو، ایس این جی پی ایل اور اسپتالوں پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد اور سہ فریقی دفاعی اجلاس کے پیش نظر سیکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔


