Gas Leakage Web ad 1

ہرشیت رانا کی معاذ صداقت اور شامل حسین سے الجھنے کی ویڈیو وائرل

0

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں بھارت کے فاسٹ بولر ہرشیت رانا کی معاذ صداقت اور شامل حسین سے الجھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

Gas Leakage Web ad 2

دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں ک نقصان پر 324 رنز بنائے اور بھارت اے کو جیت کے لیے 325 رنز کا ہدف دیا۔

شامل حسین اور معاذ صداقت نے 66 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، شامل 33 رنز بنا کر بدونی کا نشانہ بنے۔

حسن نواز نے 82 گیندوں پر 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، اوپنر معاذ صداقت نے 59 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ہرشیت رانا، سوریانش شیجے اور وپراج نگم نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تاہم سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بھارت کے فاسٹ بولر ہرشیت رانا کو پاکستانی کھلاڑیوں معاذ صداقت، شامل حسین اور حسن نواز سے الجھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔معاذ صداقت نے جب انہیں لگاتار تین چوکے جڑے تو وہ ان کے پاس آکر جملے کسنے لگے جبکہ شامل حسین کے ساتھ بھی اوورز ختم ہونے کے بعد تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہرشیت کے اس رویے پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.