Gas Leakage Web ad 1

لاہور عالمی سطح پر بڑے شہروں سے زیادہ محفوظ قرار، کرائم انڈیکس 36.2 تک آ گیا، سیفٹی انڈیکس 63.8 ریکارڈ

0

لاہور عالمی سطح پر کئی بڑے شہروں سے زیادہ محفوظ قرار، کرائم انڈیکس 36.2 اور سیفٹی انڈیکس 63.8 ریکارڈ

Gas Leakage Web ad 2

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے دعووں کو عالمی سطح پر بھی تقویت ملی ہے۔ عالمی ادارے نمبیو (Numbeo) کے 2026 کے وسط سالانہ کرائم اینڈ سیفٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا کرائم انڈیکس 36.2 جبکہ سیفٹی انڈیکس 63.8 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرائم انڈیکس کے تقابلی جائزے میں لاہور نے لندن، پیرس، کراچی، دہلی اور نیویارک جیسے بڑے شہروں کے مقابلے میں بہتر اسکور حاصل کیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق لندن کا کرائم انڈیکس 55.3، پیرس کا 57.9، کراچی کا 57.6، دہلی کا 59 جبکہ نیویارک کا کرائم انڈیکس 50.8 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
عالمی درجہ بندی میں لاہور کی بہتر پوزیشن پنجاب میں امن و امان کی صورتحال اور شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے ایک مثبت پیش رفت کی عکاسی کرتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب پولیس کی استعداد کار بڑھانے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات کو حکومت کی ترجیحات میں شامل قرار دیا جا رہا ہے۔

تاہم واضح رہے کہ نمبیو کا کرائم اینڈ سیفٹی انڈیکس عوامی آراء اور جرائم سے متعلق شہریوں کے تاثرات پر مبنی ہوتا ہے، اس لیے اسے سرکاری جرائم کے اعداد و شمار کا متبادل نہیں سمجھا جا سکتا۔

عالمی انڈیکس میں لاہور کی بہتر پوزیشن شہر کے مثبت تشخص اور محفوظ شہری ماحول کے حوالے سے ایک حوصلہ افزا پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

https://www.numbeo.com/crime/rankings.jsp

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.