Gas Leakage Web ad 1

پاکستان تنازعات کا حل چاہتا ہے، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کا فعال سفارتی کردار جاری ہے: بلاول

0

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے پاکستان کا فعال سفارتی کردار جاری ہے اور پاکستان خطے میں امن کے قیام اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل کا خواہاں ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور سفارتی کوششوں کے ذریعے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔
ریفرنڈم کے معاملے پر وزراء کے ایک مخصوص گروپ کے طرز عمل کی مذمت کرتے ہیں: رضا ربانی
انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، کیونکہ ایران جنگ کے معاشی اثرات پوری دنیا کو برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو پاکستان کے لیے ایک بڑا سکیورٹی چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد جدید اسلحہ دہشت گردوں کے ہاتھ لگ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی کے بجائے تعاون کا حامی ہے اور امریکا اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا رہے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون علاقائی استحکام کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.