سولر پینلز لینے کا آخری موقع! گلگت بلتستان کے کامیاب درخواست گزاروں کے لیے یکم دسمبر ڈیڈ لائن مقرر
وزیراعظم مفت سولر اسکیم کے تحت منتخب شہری فوری پینلز حاصل کرلیں، آن لائن چالان بنانے کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی
حکومت کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق اسکیم میں کامیاب قرار پانے والے تمام اہل شہریوں کو آخری مہلت دی گئی ہے تاکہ کوئی بھی مستحق گھرانہ مفت سولر پینلز کی سہولت سے محروم نہ رہے۔

کامیاب درخواست گزار اپنے چالان آن لائن بھی تیار کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے حکومت نے متعلقہ ویب سائٹ پر اہل امیدواروں کی فہرستیں فراہم کر دی ہیں، جہاں سے شہری اپنے نام کی تصدیق اور چالان حاصل کر سکتے ہیں۔
اسکیم کے لیے آن لائن سہولت سے استفادہ کرنے کے لیے شہری درج ذیل لنک پر جائیں:
https://www.solar.pmrugb.gov.pk/eligible-lists
حکومتی ہدایات کے مطابق کامیاب درخواست گزار اپنے متعلقہ ضلع کے کلیکشن پوائنٹ سے یکم دسمبر سے قبل سولر پینلز وصول کریں تاکہ تقسیم کا عمل مقررہ مدت میں مکمل کیا جا سکے۔
دوسری جانب اگر کسی شہری کو سولر پینلز کے حصول، چالان یا تقسیم کے طریقہ کار میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا ہو تو وہ فوری طور پر اپنے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے رابطہ کر سکتا ہے۔
ضلعی سطح پر قائم شکایات ازالہ فورمز شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔
حکومت گلگت بلتستان نے کامیاب درخواست گزاروں پر زور دیا ہے کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر جلد از جلد اپنے سولر پینلز حاصل کر لیں تاکہ مفت سولر اسکیم کے فوائد سے بروقت مستفید ہو سکیں۔



