اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں 25 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔
حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اپیلوں سے متعلق کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ اپیلوں کی سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے کیس کی تیاری کے لیے عدالت سے مہلت طلب کی تھی۔ اس موقع پر بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت سے دو ہفتے کا وقت دینے کی استدعا کی تھی۔
عدالت نے گزشتہ سماعت پر کیس کی تیاری کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی تھی، جس کے بعد اب اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں 25 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔



