Gas Leakage Web ad 1

محسن نقوی کی منصورہ میں حافظ نعیم سے ملاقات، اہم امور پر مشاورت

0

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں منصورہ کا دورہ کیا، جہاں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور امن و امان سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ملاقات کے دوران ملکی صورتحال اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے آئندہ بھی باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
سرکاری اداروں کا ڈیٹا ایک نظام میں لانے کا فیصلہ، احسن اقبال نے اہم ہدایات جاری کر دیں
محسن نقوی نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام افراد کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی سب سے اہم ترجیح ہونی چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.